30 اگست، 2021، 5:45 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84454709
T T
0 Persons
ایرانی ویٹ لفٹر نے ٹوکیو پیر المپکس مقابلوں کا چاندی تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی ویٹ لفٹر "منصور پور میرزایی" نے ٹوکیو میں منعقدہ پیر المپکس کے پاور لفٹنگ مقابلوں میں 107+ کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوکیو پیر المپک گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا 107+ کلوگرام کی کیٹیگری میں آج بروز پیر کو اختتام کیا گیا۔

اس زمرے میں ایران، عراق، مصر، کولمبیا، چین، جنوبی کوریا، آذربائیجان، یونان اور اردن کے نمائندوں نے حصہ لیا۔

اس مقابلے کے آغاز میں، اس زمرے میں دنیا اور پیرالمپک ریکارڈ ہولڈر "سیامند رحمان" کے کچھ ویڈیو کلپس کو ناظرین کے سامنے پیش کیا گیا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپر ہیوی ویٹ لفٹر اور پیرالمپک کے سب سے طاقتور کھیلاڑی سیامند رحمان کو یکم مارچ 2019ء میں گھر میں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ اس دنیائے فانی سے رخصت کرے چلے گئے۔

تکنیکی عملے نے پورمیرزائی کے پہلے مرحلے کیلئے 235 کلوگرام کا وزن کی درخواست کی جسے عالمی چیمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے کو اٹھانے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

پھر انہوں نے دوسرے مرحلے میں 241 کلوگرام وزن کو اٹھایا تا کہ خود کو اس زمرے میں طلائی تمغے کے سنجیدہ دعویدار کے طور پر متعارف کرائے۔

مگر انہوں نے تیسرے مرحلے میں 246 کلوگرام کا وزن اٹھانے میں کامیابی حاصل نہیں کی اور اس طرح انہوں نے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .